حیدرآباد،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آج بتاریخ ۳۱ مئی ۷۱۰۲ مو لانا حا فظ پیر شبیر احمد صا حب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و اے پی نے آج اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہاکہ نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شیخ الاسلام حضرت مولاناحسین احمد مدنی علیہ الرحمہ کے خلیفہء اجل اور جمعیتہ علماء ہند کے نائب صدر جامعہ حسینیہ کے بانی و مہتمم صدر جمعیتہ علماء جھاڑکھنڈو رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانامحمد اظہر صاحب رانچی کا آ ج ۳۱ مئی ۷۱۰۲ برو زسنیچر دو پہر تین بجے دیوبند میں انتقال ہو گیا ہے انا للٰہ واناالیہ راجعون مولانا مرحوم دیوبند پہچے تھے اور کل مورخہ ۴۱ ۵۱ مئی کو اجلاس مجلس شوریٰ میں شرکت فرمانے والے تھے۔ مولانا حافظ پیر شبیراحمد صاحب نے کہاکہ ریا ستی جمعیتہ علماء مو لانا کے غم میں بر ا بر کی شریک ہے،اللہ رب العزت افراد خاند ان کو صبر جمیل عطا فر مائیں، اور مو لانا کی دینی خدمات کو قبول فرما کر ان کے درجات کو بلند فر ما ئیں۔